ویمن یونیورسٹی ملتان میں نیب کے زیر اہتمام مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پیر 23 نومبر 2020 17:01

ویمن یونیورسٹی ملتان میں نیب کے زیر اہتمام  مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) ویمن یونیورسٹی ملتان میں نیب (نیشنل اکاونٹی بیلٹی بیور) کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے نیب کی ہدایت پر یونیورسٹی میں انٹی کرپشن ویک منایا گیا جس میں مضمون نویسی، شاعری، تقریری اور پوسٹر سازی کے مقابلے منعقد کرائے گئے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر پروفیسر نائلہ امتیاز نے کہا کہ اعلی معاشرتی اقدار کے فروغ اور اخلاقی تربیت سے ہر نوعیت کی کرپشن پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

جس کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے کرپشن ایک معاشرتی برائی ہے جس کے خاتمے کے بغیر قومی ترقی مشکل اور غربت کا خاتمہ ناممکن ہے کرپشن ایک خاموش قاتل ہے جو کسی بھی ملک اور اس کی معاشیات کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر کے رکھ دیتی ہے اور ملک سنگین معاشی بحران کی زدہ میں آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں