زکریا یونیورسٹی کی طالبات کویو ایس ایڈ سکالرشپ پروگرام کے تحت سکالرشپ دینے کی منظوری

ہفتہ 4 دسمبر 2021 13:24

زکریا یونیورسٹی کی  طالبات کویو ایس ایڈ سکالرشپ پروگرام کے تحت  سکالرشپ دینے کی منظوری
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) :بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی زیرصدارت یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت نیڈ بیسڈ سکالرشپ کی میٹنگ یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ڈائریکٹر سکالرشپ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری و دیگر سینیئر اساتذہ کرام نے شرکت کی میٹنگ میں یو ایس ایڈ سکالرشپ پروگرام کے تحت سوشل سائنسز کی 25 طالبات کو 1 لاکھ 35 ہزار روپے فی کس سکالرشپ دینے کی منظور ی دی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی پروگرام کے تحت سینکڑوں طلباءطالبات کو سکالرشپس دیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں