تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام ماڈل پیپرز کی تیاری حوالے سے اجلاس

ہفتہ 4 دسمبر 2021 18:02

ملتان۔4دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 04 دسمبر2021ء) :تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سے میٹرک و انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2022ءکے ماڈل پیپرز کی تیاری حوالے سے اجلاس ہفتہ کے روز چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کنٹرولر امتحانات،حافظ محمد اسماعیل تگہ،ڈپٹی کنٹرولر (سیکریسی) ڈاکٹر حافظ فدا حسین اور سسٹم اینالسٹ کمپیوٹر،قاضی مجیب الرحمٰن نے شرکت کی۔

اجلاس میں ماڈل پیپرز کی تیاری کے حوالہ سے پیپر سیٹرز کو ہدایات اور درپیش مشکلات کے حوالے سے راہنمائی فراہم کی گئی۔اجلاس میں ماسٹر ٹرینرز پروفیسر ڈاکٹر دلشاد احمد،ڈیپارٹمنٹ آ ف ایجوکیشن زکریا یونیورسٹی اور رفعت اقبال ایس ایس ایس قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ نے ٹریننگ دی اور پیپر سیٹرز کے سوالات کے جوابات دئے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں