’’ لینزو یونیورسٹی چائنا‘‘ کے وفد کا زکریا یونیورسٹی کا دورہ

پیر نومبر 22:48

ملتان۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2016ء)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے دورہ پر آئے ہوئے ’’ لینزو یونیورسٹی چائنا‘‘ کے وفد نے دورے کے اختتام سے ایک دن قبل زکریایونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کا بھی وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت پروفیسر گائوزنکائی کررہے تھے۔ وفد نے یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے مختلف کلاس رومز، لیبارٹریز، لیکچر ہال اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر وفد کو زکریایونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے بریفنگ دی۔

ملتان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments