ملتان میں ایس ایچ او نے رقاصاؤں اورحسیناؤں کو رہائش کے لئے اپنا کمرہ پیش کر دیا

جمعرات 30 نومبر 2017 10:50

ملتان میں ایس ایچ او نے رقاصاؤں اورحسیناؤں کو رہائش کے لئے اپنا کمرہ پیش کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تاز ہ ترین اخبار۔30نومبر2017ء) :ملتان میں سٹی تھانہ پولیس نے رقاصاؤں اورحسیناؤں کوگرفتار کر کے حوالات میں بند کیا تو ایس ایچ او سے برداہشت نہ ہوا تو اس نے حسیناؤں کو رہائش کے لئے اپنا کمرہ ہی پیش کر دیا فورا سے گرم لحاف بھی منگوایا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا تفیصلات کے مطابق ایس ایچ اوکے کمرے میں رقصاؤں اورحسیناؤں کے لئے صبح سویرے گرم گرم ناشتہ کا بندوبست بھی کیا گیا اور ناشتہ کے بعد چائے سگریٹ پانی بھی پیش کیا گیا ۔

پولیس کارروائی کے دوران محفل سجانے والا ریئس گرفتار نہیں کیا جا سکا لیکن رقاصاؤں اورحسیناؤں سے ملاقات کا شرف ایس ایچ او کوضرور مل گیا ۔ملتان کے رہائشی پولیس کے اس رویے سے سخت نالاں ہیں کہ جو قانون کے رکھوالے خود قانون کی دھجیاں اڑائیں گے وہاں وہ عام لوگوں کو انصاف کیا مہیا کریں گے ۔ مزید دیکھنے کئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں