پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا،جمہوریت کے استحکام کی خاطر ہم نے ہمیشہ قربانیاں دیں،ملتان میں بھی پیپلزپارٹی کا انشاء اللہ جلسہ کامیاب ہو گا،

بجلی کے ساتھ گیس لوڈشیڈنگ بھی مزید بڑھ گئی ،6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے ساڑھے چار سال گزر جانے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کر سکے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا ملتان میں جلسہ سے خطاب

پیر 11 دسمبر 2017 20:09

پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا،جمہوریت کے استحکام کی خاطر ہم نے ہمیشہ قربانیاں دیں،ملتان میں بھی پیپلزپارٹی کا انشاء اللہ جلسہ کامیاب ہو گا،
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا، ہمیشہ عوام کے حقوق کی آواز بلند کی عدلیہ کا احترام کیا اور اداروں کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کی ۔جمہوریت کے استحکام کی خاطر ہم ہمیشہ قربانیاں ہی دیتے آئے ہیں اسلام آباد کے کامیاب جلسہ کے بعد ملتان میں بھی پیپلزپارٹی کا انشاء اللہ جلسہ کامیاب ہو گا جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے جلسوں کی یاد تازہ کر دے گا ،بلاول بھٹو ملتان کے جلسہ میں سرائیکی خطہ کی محرومیوں کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ پر پاکستان پیپلز پارٹی کا 15دسمبر کے جلسہ کے حوالے سے یونین کونسل نواب پور میں منعقدجلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں پارٹی کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و رہنمائوں سید احمد مجتبی گیلانی ، سید عبد القادر گیلانی ، سید علی حیدر گیلانی ، مہر ارشاد سیال، نواب ناصر خان بادوزئی، رانا ارشد، فیاض خان مہے ، شبیر گروہ ،ملک منظور مہے ،صابر نمبردار، ،ؤار ساجد علی ،ملک احمد بخش گاگرہ ،کونسلر ملک یوسف کھوکھر، ملک رضوان خان مہے، ملک منصور مہے، ملک معین مہے، ملک آصف کلاسرہ، عمران منگانہ، خاور منگانہ، ملک شیر نواز کلاسرہ ، شیخ رشید احمد طاہر ، سید اصغر شاہ، ملک محمد اقبال ،سردار وجاہت گاگرہ ملک امان اللہ نانڈلہ ،ملک غلام جیلانی اٹھنگل ،ملک عامر بچہ ملک احمد نواز نانڈلہ،ر انا ذوالفقار ودیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے ساڑھے چار سال گزر جانے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کر سکے بلکہ بجلی کے ساتھ گیس لوڈشیڈنگ بھی مزید بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے غریب شہری کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پاور لومز صنعت بھی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اسی طرح ہم نے روزگار دیا لیکن ایک بار پھر اداروں کی نجکاری کا سلسلہ شروع کرکے روزگار چھینا جارہا ہے کسان کش پالیسیوں کی وجہ سے کسان بدحالی کا شکار ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی طور پر اقدامات کو یقینی بنایا جو میٹر و بس اور سپیڈو بس ملتان کی عوام کو دی گئی اس کا فیصلہ عوام نے خود کرنا ہے کہ میٹرو ، سپیڈو انہیں کتنا فائدہ دے رہی ہے انشاء اللہ ایک بار پھر عوام کی طاقت سے اقدار پر آکر ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف ملک کو لے جائیں گے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں