مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی تقریب 3فروری کو ہوگی،تقریب میں نوازشریف اورمریم نوازشریف کی بھی شرکت متوقع

بدھ 17 جنوری 2018 20:23

مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی تقریب 3فروری کو ہوگی،تقریب میں نوازشریف اورمریم نوازشریف کی بھی شرکت متوقع
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی تقریب 3فروری کو ہوگی،تقریب میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ،مریم نوازشریف ،وزراء اعلی،گورنر پنجاب،گورنر سندھ سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے ،خاندانی ذرائع کے مطابق سیاسی وسماجی شخصیات کو شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے ارسال کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی جویریہ ہاشمی کی شادی مرحوم مختاراحمدہاشمی کے صاحبزادے شاہ زیب قریشی کے ساتھ طے پائی ہے ،شادی کی تقریب 3فروری کو ملتان میں ہوگی جس کیلئے سیاسی ودینی جماعتوں کے قائدین،وزراء ،اراکین اسمبلی کو دعوت نامے ارسال کردئیے گئے ہیں، خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف،محترمہ مریم نوازشریف سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں