پاکستان اورانڈیا کیلئے ایک جیسی ویزہ پالیسی ہے،
ہم پاکستانیوں کی بھی اتنی ہی عزت کرتے ہیں جتنی کسی اورملک کے شہری کی ،پاکستان کے ساتھ لائیوسٹاک اورڈیری کے شعبے میں بہت تعاون کررہے ہیں،آسٹریلین ہائی کمشنر
جمعہ 19 جنوری 2018 17:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا پاکستان کوتقریباً 1.7بلین ڈالر مالیت کی اشیاء بھیجتا ہے تاہم پاکستان سے بہت کم اشیاء آسٹریلیا بھیجی جاتی ہیں جس کی وجہ سے تجارتی عدم توازن ہے۔
اس کو کم یا ختم کرنے کے لیے دونوں ملک بہت سے شعبوں میں بھرپور تعاون کرسکتے ہیں۔ہم پاکستان کے ساتھ مینگو اور ترشادہ پھلوں کے شعبوں میں طویل عرصہ سے کام کررہے ہیں۔پاکستان کے ہزاروں طلباء آسٹریلیا میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام اور طلباء سیروسیاحت کے لیے بھی جاتے ہیں ۔سیاحت ایک ایسا شعبہ ہے جس میں تعاون کے ساتھ ساتھ کمانے کے بھی بہت مواقع ہیں۔انہوں نے کہاکہ واٹرریسورس پر کام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔پاکستان گرائونڈ واٹر میں خصوصاً مشکلات میں ہے ،اس شعبہ میں ریسرچ اورجدید ٹیکنالوجی لانے کی ضرورت ہے۔آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ لائیوسٹاک اورڈیری کے شعبے میں بہت تعاون کررہے ہیں ۔انفرادی سطح پر بھی اورحکومتی سطح پربھی ہمارے جانور پاکستانی ماحول میں بھی بہترین نتائج دیتے ہیں۔تاہم ٹرانسپورٹ سے لے کر کپاس اور دیگر شعبوں میں ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔آج یہاں جو تجاویز ملی ہیں ان کے تناظر میں پاکستان میں کپاس کی پیداوار بڑھانے اور کینولا کے شعبے میں تعاون کی تجاویز کواپنے آئندہ کے منصوبوں میں شامل کریں گے ۔اس موقع پر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے ایگزیکٹو ممبر شیخ عاصم سعید نے کہاکہ آسٹریلیا دنیا میں کپاس کی بہترین پیداوار حاصل کررہاہے جبکہ کینولا کی پیداوار اور اس کی ٹیکنالوجی میں بھی لیڈنگ مقام رکھتا ہے۔آسٹریلیاکو ان شعبوں میں ہمارے ساتھ ریسرچ اورٹیکنالوجی کی منتقلی پر کام کرنا چاہیے۔وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدرفلزا ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خطہ جنوبی پنجاب میں وومن چیمبرآف کامرس کی کوششوں سے بزنس پیشہ خواتین کو دنیا بھر میں ایک پہچان اوروقار کے علاوہ مالی خودمختاری اور آسودگی ملی ہے۔یہاں کی دستکاریاں اپنا خاص مقام رکھتی ہیں ہم خواتین امتیازی سلوک نہیں بلکہ مواقع چاہتی ہیں۔قبل ازیں ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر ملک اسراراعوان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ خطہ جنوبی پنجاب میں ایگروبیس انڈسٹری کے لیے بہت مواقع ہیں۔دہشت گردی کے خلاف بہادرانہ طریقہ سے لڑکر ہم نے اس پر قابو پایا ہے اوراب امن وامان کی صورتحال بہت تسلی بخش ہے۔پاکستان کی علاقائی پوزیشن کے تناظر میں اورپھرخطہ جنوبی پنجاب کی جغرافیائی پوزیشن کے تناظر میں یہاں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے قیام کابہت فائدہ ہوگا۔سی پیک کی وجہ سے معاشی، معاشرتی اور ثقافتی فوائد کاایک لامتناہی سلسلہ ہمارے سامنے ہے۔آسٹریلین چیمبرز کو ہمارے ملک کے چیمبرز کے ساتھ وفود کے تبادلوں اور ایک دوسرے ممالک میں اپنے اپنے ماہرین بھیج کر تجارتی اور معاشی تعلقات کوبڑھانے کے کم ازکم سال میں دودفعہ ضرور بھیجنے چاہیں۔آسٹریلیا سنٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل اینڈ ریسرچ کے تحت خصوصی توجہ اور آسٹریلین ڈویلپمنٹ سکالرشپس کے تحت اس خطے کے طالب علموں کوخصوصی رعایت دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔متعلقہ عنوان :
ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پی او ملتان کھلی کچہری،شہریوں کی شکایات میرٹ پر حل کرنے کی ہدایت
ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جنوبی پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی مہم تیز کرنے کی ہدایت
پی ایچ اے ملتان کے زیراہتمام ڈینگی سے بچاؤ کےلئے آگاہی واک کا انعقاد
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سے یو این ایف پی اے پاکستان کے وفد کی ملاقات
ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں کے دوران 282افراد کوریسکیو کیا،ترجمان
بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے،ایم ڈی واسا
ملتان ،3 روزہ پولیو مہم کا آغاز29اپریل سے ہوگا
میپکو کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں،ایک روز میں 143 بجلی چوروں کو73لاکھ 72ہزار روپے جرمانہ
جنوبی پنجاب میں بارش سے میپکو کے 51فیڈرز ٹرپ
ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق ،ایک شدید زخمی
کاروبار سہولت سنٹر ملتان پنجاب بھرمیں دوسرے نمبر پر ہے جو کہ خوش آئیند ہے،کمشنر ملتان
واسا کی سیوریج اور واٹر سپلائی بل نادہندگان کے خلاف کارروائی، متعدد کنکشن منقطع
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے‘ وزیرمملکت شیزا فاطمہ خواجہ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز امریکہ کے وفد کی ملاقات
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے