ملتان،وزیراعلیٰ شہباز شریف اپنے دورہ لیہ کے دوران چولستان و تھل ڈویژن کا اعلان کریں،سربراہ ر سرائیکستان موومنٹ حمید اصغر شاہین

پیر 22 جنوری 2018 20:52

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف اپنے دورہ لیہ کے دوران چولستان و تھل ڈویژن کا اعلان کریں اور لیہ تونسہ اور نشتر گھاٹ مکمل کروائیں ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی موومنٹ کے سربراہ حمید اصغر شاہین اورظہور دھریجہ نے تھل و چولستان سے آئے وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تھل و چولستان پیاس و افلاس کا صحرا بنے ہوئے ہیں ، ان علاقوں میں تعلیم ‘ صحت ‘ روزگار کے مواقع کے ساتھ ساتھ ضرورت اس بات کی ہے کہ چولستان اور تھل کو الگ الگ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں ٹیکس فری انڈسٹریل زون اور یونیورسٹیاں قائم کی جائیں ۔ ایم ایم روڈ کو براستہ دیرہ اسماعیل خان میانوالی تلہ گنگ ، بلکسر موٹر وے کے ساتھ ملایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان انڈسٹریل اسٹیٹ کے ساتھ ساتھ وسیب میں نئی ٹیکس فری انڈسٹریل سٹیٹس قائم کی جائیں اور لیہ تونسہ پل پر کام کی رفتار تیز کرانے کے ساتھ نشتر گھاٹ کے کام کو فوری مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ گنے کے کاشتکاروں کے مسئلے حل کئے جائیں اور سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے کمیشن قائم کیا جائے ۔اس موقع پر مقصود دھریجہ ‘ میاں ارشد رحمانی ‘ ہوشو شیدی ‘ سرائیکستان خان اور دوسرے بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں