گورنرپنجاب کی ملتان مختصر دورے پر آمد ، مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی کی وفات پراظہارتعزیت کیا

جمعرات 19 اپریل 2018 20:44

گورنرپنجاب کی ملتان مختصر دورے پر آمد ، مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی کی وفات پراظہارتعزیت کیا
ملتان۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ملتا ن کے مختصر دورے کے دوران سجادہ نشین دربار موسیٰ پاکؒ شہید مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کی رہا ئش گا ہ گئے جہاں انہو ں نے مرحو م کے برادر نسبتی سا بق وزیر اعظم پاکستا ن سید یوسف رضا گیلا نی ،سید مجتبیٰ گیلانی ،ان کے صا حبزا د ے سید ابوالحسن گیلا نی ،بھا ئی سید تنو یر الحسن گیلا نی ، سید تجمل حسین گیلا نی سے ا ظہار تعز یت کیا اور مر حو م کیلئے فا تحہ خوانی اور بلند درجا ت کیلئے دعا کی ۔

اس موقع پر گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ سید وجا ہت حسین گیلا نی علمی ورو حا نی شخصیت کے مالک اور عزت کی نگا ہ سے دیکھے جا تے تھے ۔دینی و روحا نی اعتبار سے ان کا ایک مقام تھا اور وہ مد تو ں یا ر رکھے جا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن صو با ئی اسمبلی حا جی احسا ن الد ین قر یشی ، عبد القا در گیلا نی ، علی حیدر گیلا نی ، سی پی او سرفراز احمد فلکی ، قا ری احمد میا ں ، اقبال عار بی ، شفقت حسنین بھٹہ ، راجن بخش گیلا نی ، یزدا نی گیلا نی ، اشرف قر یشی ،ملک اعجاز رسو ل رجو انہ ،نا ظر آرائیں ودیگر بھی موجود تھے۔

بعد ازا ں گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ ملک قادر بخش رجوا نہ مر حو م کی رہا ئش گا ہ امیر آباد گئے جہا ں انہو ں نے مر حو م کے بیٹو ں سلیم رجوا نہ ،ملک نا صر رجو انہ سے ان کے والد کی وفا ت پر اظہار تعزیت کیا اور مر حو م کے ایصا ل ثو اب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر میا ں محمد جہانگیر ، عاصم رجو انہ ، طاہر رجو انہ ،محمد ہا رو ن رجو انہ ودیگر بھی مو جود تھے ۔

در یں اثنا ء گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ الحا ج ملک محمد عسکری کے بھانجے اور ملک طلحہ حسین کے والد ملک کا مر ان علی کی وفا ت پر تعز یت کیلئے مقا می ہو ٹل بھی گئے جہا ں انہو ں نے مر حو م کے ورثاء سے اظہا رتعز یت کے ساتھ مر حوم کے بلند درجا ت کیلئے فا تحہ خو انی کی۔اس موقع پر معرو ف سیا ست دان مخد وم جاوید ہاشمی ،ڈا کٹر احمد یا ر ، ڈا کٹر احسا ن احمد ، شہر یا ر حسن ،دانش نصیر ،ملک غلام محمد، شیر محمد ،ملک شہزا د ،محمد عامر شہزاد ودیگر موجود تھے ۔بعدازا ں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اسلا م آ با د کیلئے روا نہ ہو گئے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں