ڈیل کا زمانہ نہیں،نواز شریف اپنا بیانیا بدلیں،شاہ محمود قریشی

سابق وزیر اعظم کو دیوار سے نہیں لگایا جارہا وہ اپنے کہے پر غور کریں،رہنما پی ٹی آئی

پیر 23 اپریل 2018 18:38

ڈیل کا زمانہ نہیں،نواز شریف اپنا بیانیا بدلیں،شاہ محمود قریشی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز بروز پیر پاکستان تحریک انصاف پارٹی ورکر کنونشن بسلسلہ جلسہ عام مینار پاکستان لاہور سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 29 اپریل کو مینار پاکستان لاہور میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں.جلسہ میں مزید اہم وکٹیں بھی گر سکتی ہیں.ایک کرپٹ نظام کی وجہ سے ملک اٴْس مقام تک نہیں پہنچ سکا جہاں آج پہنچ سکتا تھا.انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں دو نہیں ایک پاکستان.اس سلوگن کے ساتھ 2018 کی کمپین کو شروع کریں گی.

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ این آر او کی کوششیں ہو سکتی ہیں، اب ڈیل کا زمانہ نہیں ہی. نواز شریف جو بیانیہ پیش کررہے ہیں اگر اس پر قائم رہے تو ان کی جماعت دولخت ہوجائے گی. پنجاب میں پیپلز پارٹی کی جس تیزی سے پوزیشن گر رہی ہے وہ حکومت نہیں بنا سکے گی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جن کو جرنل ضیائ اور مشرف قائل نہ کرسکے ا?ج وہ پی ٹی ا?ئی میں ا?رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف اور (ن) لیگ کو دیوار سے نہیں لگایا جارہا.

وہ اپنے کہے پر غور کریں. پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کہا کہ (ن) لیگ والے اتفاق کر چکے قیادت شہباز شریف کے ہاتھ میں ہو گی. انہوں نے کہا کہ نواز شریف جو بیانیہ پیش کررہے ہیں، اگر اسی بیانیہ پر قائم رہے تو ان کی جماعت دولخت ہوجائے گی۔ اگر (ن) لیگ بیانیہ تبدیل کرتے ہیں تو پھر بہتر ہی.انہوں نے کہا کہ بلاول کو اپنی رائے کا حق پہنچتا ہی. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پچھلے دس سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کچرا اٹھ نہیں سکا. انہوں نے کہا کہ سندھ سے ریجرز ہٹا دی جاے تو امن و عامہ کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہی. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صوبہ محاذ والوں سے بڑی اچھی بات ہوئی. انہیں بتایا کہ تحریک انصاف پہلی پارٹی ہے جس نے صوبے کی بات کی

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں