ملتان،قریشی تکہ شاپ کا حادثہ افسوسناک ،اموات اور زخمیوں پر نہایت رنج ہوا ،شاہ محمود قریشی
ہمارے کارکنوں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، پرامن لوگ ہیں اور رہنا چاہتے ہیں، قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے ،تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا میڈیا سے گفتگو
پیر 16 جولائی 2018 23:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا چند دن پہلے میں نے قریشی تکہ شاپ کا دورہ کیا تھا اور اسی جگہ ایک جلسے میں قریشی تکہ شاپ کے مالک مکھن شاہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اور میری حمایت کا اعلان کیاتھا۔
اور آج حادثے کا سن کر میں تمام مصروفیات ترک کرکے ادھر پہنچا ہوں اور انتہائی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان امن کا شہر ہے ۔ ملتان کے شہریو ںنے ہر دور میں امن قائم کیا گزشتہ رات ن لیگ کے لوگوں نے تحریک انصاف کے دفتر اور یوسی چیئرمین پر قاتلانہ حملہ کیا۔ ہمارے کارکن بہت مشتعل تھے میں نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ رات کو تھانہ جلیل آباد پہنچا لیکن کوئی اہلکار موجود نہ تھا ۔پھر میں نے سی پی او اور آر پی او ملتان سے بات کی جس پر دو گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ملتان شہر میں ایسی روایات پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا میں نے پہلے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میرے خلاف سرکاری وسائل استعمال کئے جارہے ہیں۔ میئر اور ڈپٹی میئر کو جرمانہ بھی کیا گیا اور معطل بھی ہوئے مگر کارپوریشن کا عملہ میرے بینر اتار رہا ہے ۔ میرے پاس سرکاری گاڑیاںکے نمبر بھی موجود ہیں جو الیکشن کمپیئن میں استعمال کی جارہی ہے۔ میئر اور ڈپٹی میئر باقاعدہ اپنی بھابی کی الیکشن کمپیئن کررہے ہیں ۔ ملتان کی انتظامیہ ٹھیک جا رہی ہے لیکن ان کے ماتحت کارپوریشن کا نچلا عملہ میرے خلاف انتخابی مہم چلا رہا ہے۔ میئر اور ڈپٹی میئر کا کمپیئن کرنا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔ الیکشن کمیشن ۔ نگران پنجاب حکومت اور ملتان انتظامیہ نوٹس لے۔ غریب آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کل ہمارے کارکنوں پر حملہ ہوا ہم پرامن لوگ ہیں۔ اور پر امن رہنا چاہتے ہیں۔ ہمارے کارکنوں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ لیکن ہم نے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا ۔ انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ الیکشن سے قبل ایسی حرکات الیکشن کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ بزدل لوگ اپنی شکست کو سامنے دیکھ کر بوکھلا چکے ہیں اور ایسی حرکتوں پر اتر آئے ہیں۔ اس موقع پر حاجی جاوید اخترانصاری ۔ رانا عبدالجبار۔ وسیم خان بادوزئی۔ شیخ طاہر ۔ منور قریشی۔ میاں جمیل۔ مخدوم شعیب اکمل ہاشمی ودیگر شخصیات ان کے ہمراہ تھیں۔ قبل ازیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے الیکشن کی کمپیئن کے سلسلے میں این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا ۔ مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب اور الیکشن دفاتر کا افتتاح کیا ۔ یوسی 21 اعوان پورہ میں شیخ تاج کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ یونین کونسل 51میں طاہر حمید کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کیا ۔ یوسی 49 پی پی 217 میں سابق نائب ناظم رب نواز خٹک کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ سے خطاب کیا#متعلقہ عنوان :
ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
ملتان، واسا ملتان کا نادہنگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال
سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی ،ملتان میں غیر قانونی استعمال پر متعدد گھریلو اور کمرشل کنکشن منقطع
پی او سٹاف کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 210 مجرمان گرفتار
ایم ڈی اے کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری
سی پی او ملتان صادق علی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور ملتان ریجن کے افسران کا اپنے دفاتر میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوامی مسائل میرٹ ..
کاشتکار کپاس کی کاشت ترجیحاً 15 مئی تک مکمل کر لیں،ڈائریکٹر زراعت توسیع
کلیکٹریٹ آف کسٹمز ملتان،ایک سپرنٹنڈ نٹ اور چھ انسپکٹرز کا تبادلے کے احکامات جاری
طلباو طالبات میں موٹرسائیکلوں کی فراہمی کامنصوبہ ملتان میں بھی لانچ کردیاگیا
میپکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 109بجلی چوروں کو جرمانے
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری