عوامی نیشنل پارٹی کی پہلی امیدوار نوشین جتوئی نے موٹر سائیکل پر انتخابی مہم تیز کر دی

سائیکل اور موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا ،ْ کافی عرصے سے موٹر سائیکل چلا رہی ہیں ،ْ گفتگو

بدھ 18 جولائی 2018 15:07

عوامی نیشنل پارٹی کی پہلی امیدوار نوشین جتوئی نے موٹر سائیکل پر انتخابی مہم تیز کر دی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) ملتان سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی پہلی امیدوار نوشین جتوئی نے موٹر سائیکل پر انتخابی مہم تیز کر دی ۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے ملتان میں پہلی مرتبہ انٹری دی ہے اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 155 سے نوشین جتوئی کو پارٹی ٹکٹ دیا۔ نوشین جتوئی موٹر سائیکل چلا کر انتخابی مہم کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں انہوں نے بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں سائیکل اور موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا اور وہ کافی عرصے سے موٹر سائیکل چلا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

نوشین جتوئی نے کہا کہ ان کی سیاسی جماعت کو ہمیشہ ملک دشمن سمجھا گیا تاہم وہ اس تاثر کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے پشاور خودکش حملے میں پارٹی رہنما ہارون بلور کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہمارے رہنماؤں اور کارکنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نوشین جتوئی نے انتخابات سے چند روز قبل ڈیم بنائے جانے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم بناؤ مہم صرف انتخابی مہم کا نعرہ ہے ،ْ ڈیم کو ایشو بنا کر اس پر الیکشن لڑا جا رہا ہے جو کہ ایک الیکشن اسٹنٹ ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں