پیپلزپارٹی درپردہ (ن) لیگ سے ملی ہوئی ہے ،میثاق جمہوریت درحقیقت مک مکا کا حصہ ہے،شاہ محمود قریشی
کوئی ایسا میثاق جمہوریت جس میں کہا جائے نیب کے دانت نکال دو اور ناخن اتا ردو، ہمیں قبول نہیں ،ْپنجاب والے زر داری کی پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں ،ْ مسلم لیگ (ن)اور پی ٹی آئی کے درمیان مقابلہ ہوگا ،ْ ہمارے منصوبے خام خیالی نہیں عملی طور پر تبدیلی لائینگے، ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 18 جولائی 2018 18:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے بی بی شہید کے قریبی ساتھیوں کوچن چن کر پارٹی سے نکالا، پیپلزپارٹی درپردہ (ن) لیگ سے ملی ہوئی ہے اور میثاق جمہوریت درحقیقت مک مکا کا حصہ ہے، تحریک انصاف کو یہ نیا مک مکا قبول نہیں کیونکہ ہمیں ایسا میثاق نہیں چاہیے جو کرپٹ لوگوں کو تحفظ دے، صرف آئین کی حکمرانی کے لیے نئے میثاق پر بات ہوسکتی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو بیٹا پکارتے ہوئے کہا کہ بلاول بیٹا میثاق جمہوریت قومی اتفاق رائے سے ہو تو اچھی بات ہے، میثاق جمہوریت سے ملک میں آئین کو تحفظ، قانون کی حکمرانی اور سیاسی استحکام ہو تو اچھی سوچ ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ کوئی ایسا میثاق جموریت جس میں کہا جائے کہ نیب کے دانت نکال دو اور ناخن اتا ردو، ہمیں قبول نہیں، ہماری اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں ایک نیا مک مکا پس پردہ چل رہاہے، نئی گفتگو میں نیا انتطام اور نیا مک مکا شروع ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی عوام سے دھوکا کررہے ہیں، یہ دونوں جماعتیں ایک طرف میدان میں مقابلہ کررہے ہیں اور درپردہ مذاکرات کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا کی ٹیم کوفارغ کردیا ہے، انہوں نے نوازشریف کے بیانیے کو بھی فارغ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑا منصوبہ لیکر ملتان آرہے ہیں، وہ 70 سالوں کے مسائل حل کرنے کیلئے آرہے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے وعدے زبانی نہیں ہیں بڑے منصوبے ہمارے منشور کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبوں سے ملتان اور جنوبی پنجاب میں خوشحالی آئیگی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے منصوبے خام خیالی نہیں عملی طور پر تبدیلی لائینگے۔ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کی جگہ ردی ٹوکری ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قلعی کھل گئی ہے۔عوام (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کو مسترد کرچکے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی عوام سے دھوکہ کررہے ہیں۔ سندھ میں زرداری کیخلاف ماحول بن گیا ہے۔سندھ تحریک انصاف کیلئے تیار ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دس سال کی حکومت سے عوام بد دل اور غم وغصہ میں ہیں۔ سندھ میں جہاں مناسب امیدوار ہیں وہاں عوام پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں ۔ سندھ میں جہاں مناسب خالص امیدوار نہیں وہاں عوام نہ چاہتے ہوئے بھی پیپلز پارٹی کو ووٹ دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سندھ میں پی ٹی آئی کو پذیرائی ملنی ہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) دو ہی کے گھوڑے دوڑ رہے ہیں ۔ تیسری جماعت خانہ پری ہے۔متعلقہ عنوان :
ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
ملتان، واسا ملتان کا نادہنگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال
سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی ،ملتان میں غیر قانونی استعمال پر متعدد گھریلو اور کمرشل کنکشن منقطع
پی او سٹاف کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 210 مجرمان گرفتار
ایم ڈی اے کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری
سی پی او ملتان صادق علی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور ملتان ریجن کے افسران کا اپنے دفاتر میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوامی مسائل میرٹ ..
کاشتکار کپاس کی کاشت ترجیحاً 15 مئی تک مکمل کر لیں،ڈائریکٹر زراعت توسیع
کلیکٹریٹ آف کسٹمز ملتان،ایک سپرنٹنڈ نٹ اور چھ انسپکٹرز کا تبادلے کے احکامات جاری
طلباو طالبات میں موٹرسائیکلوں کی فراہمی کامنصوبہ ملتان میں بھی لانچ کردیاگیا
میپکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 109بجلی چوروں کو جرمانے
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر