پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ کے قافلے پر فائرنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جولائی 2018 11:24

پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ کے قافلے پر فائرنگ
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2018ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی کے قافلے پر فائرنگ ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علی موسیٰ کے قافلے پرفائرنگ شاہ رکن عالم کالونی میں ہوئی۔ فائرنگ کے بعد پولیس کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد تھے جن کی تلاش جاری ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔

یار رہے کہ علی موسیٰ گیلانی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔ یاد رہے کہ تین سال قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دوسرے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو 9 مئی 2013 کو عام انتخابات سے 2 روز قبل ملتان سے اغواء کیا گیا تھا۔ علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 200 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے اور انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد کی جانب سے جلسے میں فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں علی حیدر گیلانی کے ذاتی سیکرٹری محی الدین سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ وہ خود لاپتہ ہوگئے تھےجس کے بعد انہیں 10 مئی 2016ء کو بازیاب کروا کے 11 مئی 2016ء کو واپس پاکستان لایا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم اب علی موسیٰ گیلانی پر بھی انتخابات سے قبل ہی فائرنگ کی گئی ہے، علی موسیٰ گیلانی کو سکیورٹی خدشے کے پیش نظر اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں