ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ لاکر ہی ظلم وستم کو ختم اور عوام کو انصاف اور بنیادی حقوق مہیا ہوسکتے ہیں ،ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی

اتوار 22 جولائی 2018 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل صوبائی حلقہ 213کے امیدوار ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران بیرونی قوتوں کی پالیسیوں پر گامزن ہے،قرآن کا فیصلہ ہے کہ یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے،ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ لاکر ہی ظلم وستم کو ختم اور عوام کو انصاف اور بنیادی حقوق مہیا ہوسکتے ہیں جمہوریت کے دعویداروں نے عوام کا ہر دور میں استحصال کیا ہے،ملک میں غربت منفی پالیسیاں اور کرپشن ہے پاکستان میں لبرل ازم،سیکولرازم،کمیونزم سارے نظام فیل ہوگئے اب عاشقان رسول ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ مجلس عمل حلقہ اسلام پورہ یوسی 38 میں بڑے انتخابی اجتماع سے خطاب میں کیااس موقع سید برادری،ہاشمی برادری نے بڑی تعداد میں حمایت کا اعلان کیا انتخابی اجتماع میں پر ڈاکٹر عمر حیات،عامر شاہ،جاوید شاہ،رانا فدا،شفیق ہاشمی،اسرار حسین،شیخ عرفان اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شمولیت کا اعلان کیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں