پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کو ناقابل تسخیر قلعہ بنا دیا ہے، بیرسٹر وسیم خان بادوزئی

اتوار 22 جولائی 2018 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) ُٓپاکستان تحریک انصاف پی پی 213کے نامزد امید وار بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا ہے کہ جلسہ ملتان نے جنوبی پنجاب کی سیاست میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا عوام کے جم غیفر نے ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کو ناقابل تسخیر قلعہ بنا دیا ہے۔ وہ گذشتہ روز اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں یوسی 62 رشید احمد کی رہائش گاہ پر ایک نمایندہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب پی پی 213کے ووٹر بھی 25جوالائی کو بلے کے نشان پرمہر لگا کر عمران خان کے سپاہیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ انہو ںنے کہا کہ سیاست ایک مقدس فریضہ ہے اور وہ عوام کی خدمت کے لئے میدان میں نکلیں گے یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ پارٹی نے انہیں ٹکٹ دے کر یہ موقع فراہم کیا کہ وہ منتخب ہو کر عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کریں اور ان بے پناہ محبتوں کا قرض جو الیکشن مہم کے دوران اس حلقے کے عوام نے ان کے سر چڑھایا اسے چکانے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

بیرسٹر وسیم خان نے کہا کہ وہ ایک ورکر ہیں اور ورکر کبھی اپنے مفاد کی سیاست نہیں کرتا بلکہ وہ ہمیشہ ورکرز ہی کے مفاد کی جنگ لڑتا ہے اور انشاء اللہ 25 جولائی کو پی پی 213کے عوام اپنے حسن انتخاب پر انتہائی فخر محسوس کریں گے اس موقع پر مہر جاوید لک،ملک ساجد پنوار، منور قریشی، شامل رشید چوہان، امام بخش پنوار، نذر چوہان، حنیف چوہان و دیگر نے شرکت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں