شجاع آباد‘ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی انتخابی معرکہ سر نہ کر سکے ‘

پی ٹی آئی اے نے ملتان کا قلعہ فتح کر لیا غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ابراہیم خان 83 ہزار 297 ووٹ لیکرکامیاب ‘سابق وزیرعظم یوسف رضاگیلانی 73 ہزار 985 ووٹ حاصل کرسکے

جمعرات 26 جولائی 2018 12:53

شجاع آباد‘ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی انتخابی معرکہ سر نہ کر سکے ‘
شجاع آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018میں شجاع آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے 158کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں اور ان نتائج کے مطابق یہاں سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق وزیرعظم یوسف رضاگیلانی کو تحریک انصاف کے ابراہیم خان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں وزیر اعظم رہنے والے شاہد خاقان عباسی کو 2 حلقوں سے شکست کے بعد ایک اور سابق وزیر اعظم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ شجاع آبادکے قومی اسمبلی کے حلقی158کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ابراہیم خان 83 ہزار 297 ووٹ لیکرکامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق وزیرعظم یوسف رضاگیلانی 73 ہزار 985 ووٹ حاصل کرسکے۔اس طرح اس حلقہ میں تحریک انصاف کے امیدوار نے 9ہزار 312ووٹوں سے کامیابی سمیٹ کر اپ سیٹ کر دیا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں