حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ تمام یونیورسٹیوں کو داخلی خود مختاری دی جائے گی،گورنرپنجاب

منگل 18 ستمبر 2018 23:10

حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ تمام یونیورسٹیوں کو داخلی خود مختاری دی جائے گی،گورنرپنجاب
ملتان۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) موجودہ حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ تمام یونیورسٹیوں کو داخلی خود مختاری دی جائے گی تاکہ وہ تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر لا سکیں ۔یہ بات گورنر پنجاب و چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان، گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلروں سے ملاقات کے دوران کہی ۔

انہوں نے اس سلسلے میں واضح طور پر ہدایت کی کہ یونیورسٹیاں میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن کریں ، قاعدے اور قانون کا خیال رکھیں ، تعلیم اور تحقیق کے معیارات کو یونیورسٹی تعلیم کا نصب العین بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت یونیورسٹیوں کے آزادانہ فیصلے کرنے کی راہ رکاوٹ نہیں ڈالے گی ۔گورنر نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کے اقدامات کو سراہا ۔

اس موقع پر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے ان کاوشوں کا بھی ذکر کیا جو یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ بڑھانے کیلئے کی گئیں۔بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد عمر چوہدری بھی موجود تھے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں