میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ میں9579 طلباء طالبات نے شرکت کی

اتوار 23 ستمبر 2018 19:50

ملتان۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میںپنجاب بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا․جنوبی پنجاب میں سب سے بڑا سنٹر بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں بنایا گیا تھا․ جس میں 10146 طلباء اور طالبات کو شرکت کرنا تھی جن میں سے 9579 طلباء طالبات نے شرکت کی۔

جبکہ 567 امیدوران غیرحاضر رہے ۔ اس ضمن میں انٹری ٹیسٹ سنٹرز کو دس بلاکس میں تقسیم کیاگیا تھا۔ اس سلسلے میں پرنسپل انجیرنگ کالج پروفیسر ڈاکٹر عابد لطیف کی سربراہی میں انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں․ جبکہ ٹیسٹ سنٹرز کی نگرانی پروفیسرڈاکٹر اعجاز مسعود پرووائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان اور ضلعی انتظامی افسران بھی کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ اس انٹری ٹیسٹ کے نتیجہ میں اس خطہ کا جوہر قابل انسانیت کی خدمت کے لیے ملک کے بہترین میڈیکل کالجو ںمیں تعلیم پائے گا۔ اس سلسلے میں امیدواران کے لیے اسپیشل انتظامات کا بندوبست کیا گیا تھا۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ امیدواران کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد انہیں سنٹر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

امیدواران کے ساتھ آنے والے والدین اور عزیزو اقارب کے لیے بیٹھنے ، پینے کے لیے ٹھنڈے پانی اور ان کی گاڑیوںکی پارکنگ کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے ۔ ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی سیکورٹی گارڈز نے بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیے ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے میڈیکل اور فائر برگیڈ کا عملہ موقعہ پر موجود تھا۔

اس موقعہ پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے پر ووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود ، ایڈیشنل کمشنر ملتان سرفراز احمد ، پرنسپل انجیرنگ کالج ڈاکٹر عابد لطیف، ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسر ڈ اکٹر عبدالقدوس صہیب ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد عمر چوہدری ، آراو ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی ، انجینئر اخلاق احمد ، ڈاکٹر طاہر سلطان ،کنٹرولرامتحانات صہیب راشد خان ، اسسٹنٹ کمشنر ارشد گوپانگ پر مبنی ٹیم نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔جبکہ ایس پی گل گشت صفدر مہدی ، ڈی ایس پی محمد سلیم ، میڈم طلعت حبیب ، ڈی ایس پی سیکورٹی ریجنل ملتان بھی ڈیوٹی پر موجود تھیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں