وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ہنزہ میں مبینہ طور پر کمرے میں گیس بھر لیکج سے دفتر خارجہ کی افسر اور ان کے شوہر کی وفات پر ے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:14

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ہنزہ میں مبینہ طور پر کمرے میں گیس بھر لیکج سے دفتر خارجہ کی  افسر  اور ان کے شوہر کی وفات پر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہنزہ میں مبینہ طور پر کمرے میں گیس بھر لیکج سے انتقال کرنے والی دفتر خارجہ کی ہونہار افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحومین کے لواحقین سے اس المناک واقع پر اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ واضح رہے مرحومہ سیدہ فاطمی کا تعلق سول سروس کے 42ویں کومن سے تھا#

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں