کھادکی مقررکردہ قیمتوں سے زائدوصول کرنے پرحکومت سخت ایکشن لے گی ۔محکمہ زراعت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

ملتان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) صوبہ پنجاب کی مارکیٹ میں یوریا اورڈی اے پی کاوافرسٹاک موجود ہے ۔کسا ن کھادکی خرید کے لئے مقررہ قیمت سے زیادہ ہرگزادانہ کرین ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق پورے صوبے میںاس سلسلے میں تمام ڈیلروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیںکہ ریٹ لسٹوں کے سامنے آویزاں کریں ۔خلاف ورزی کرنے والے ڈیلروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اورکسان کھادخریدنے کے بعدرسید ضرورحاصل کریں اورشکایت کی صورت میں سرکاری ہیلپ لائن کے فون نمبرز0800-15000اور0800-29000پررابطہ کریں ۔پریس ریلیز میںمزیدکہاکہ حکومت کسانوں کی خوشحالی اورسہولت کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں