اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں تقریبات ،دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کاعزم

اتوار 16 دسمبر 2018 21:30

ملتان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ملک بھرکی طرح ملتان میں بھی اے پی ایس کے شہداء کی چوتھی برسی پرمختلف تقریبات منعقدہوئیں۔شہداء کی یادمیں شمعیں روشن کی گئیں اوران کے ایصال ثواب اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے دعائیں مانگی گئیں ۔اس موقع پراس عزم کااظہارکیاگیاکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عوام ،حکومت اورمسلح افواج متحدہیں ۔

(جاری ہے)

مختلف تعلیمی اداروں میں منعقدہونے والی تقریبات میں کہاگیاکہ ہم اپنے بچوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔دریں اثناء محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور اساتذہ اوران کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور خصوصی دعا کے ساتھ شمع روشن کی گئیں۔ تقریب میں طلباء و طالبات فکیلٹی و سٹاف نے شرکت کی ۔تقریب میں شہدا کی یاد میں تصاویری نمائش بھی لگا ئی گئیں جو یہ واضع کر تی ہیں کہ آرمی پبلک سکول کے معصوم شہید ہونے والے بچوں کو ہمارے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ہے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں