نامور صحافی اور دانشور ایثار راعی کی کی 16ویں برسی آج منائی جارہی ہے

جمعہ 18 جنوری 2019 16:00

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) نامور صحافی اور دانشور ایثار راعی کی کی 16ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔وہ 29جون 1929 ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام محمد عبداللہ تھا۔ تحریک پاکستان کے دوران انہیں مسلم لیگ کے ہفت روزہ ’’وقار‘‘ کی ادارت کا موقع ملا۔1950ء میں انہوں نے اس کا ڈیکلیریشن حاصل کرلیا لیکن 1951ء میں حکومت نے یہ ڈیکلریشن منسوخ کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے روزنامہ زمیندار اور روزنامہ آفاق کے لیے رپورٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔روزنامہ کوہستان اور روزنامہ امروز سے بھی وابستہ رہے اور پھرروزنامہ مشرق کے نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔1969ء میں ملتان سے ہفت روزہ ’’ گریبان‘‘ کا اجراء کیا اورپھر80ء کے عشرے میں اپنا اخبار’’قومی آواز‘‘ شائع کیا۔وہ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور سیکرٹری بھی رہے۔19جنوری2003ء کو آپ طویل علالت کے بعد اتنقال کرگئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں