محکمہ زراعت کی جانب سے پنجاب میںرزسٹیوٹی میٹرسروے کرانے کافییصلہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) محکمہ زراعت نے زیرزمین موزوں پانی کی موجودگی کاپتہ چلانے کیلئے ٹیوب ویلوںپر رزسٹیوٹی میٹرسروے کرانے کافیصلہ کیاہے ۔محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق رزسٹیوٹی میٹر سروے پنجاب کے تمام نہری و بارانی علاقوں میں وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محکمہ زراعت کے فیلڈ ونگ کو ہر ضلع سے ماہانہ 15 رزسٹیوٹی میٹر سروے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خشک سالی اور زائد تعداد میں ٹیوب ویلوں کی تنصیب سے زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گرچکی ہے اور 70فیصد سے زائد ٹیوب ویلوں کا پانی کھارا اور غیر موزوں ہوچکا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے تحت منظور کردہ رعایتی نرخوں پر رزسٹیوٹی میٹر سروے کیا جارہا ہے۔اس سروے کے تحت زراعت کیلئے موزوں پانی کی موجودگی کا اندازہ لگایا جائے گا۔ترجمان کے مطابق رزسٹیوٹی میٹر سروے سے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے اخراجات میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں