نامورشاعراورماہرتعلیم ڈاکٹرعاصی کرنالی کی 8ویں برسی آج منائی جارہی ہے

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:00

ملتان ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) نامور شاعر اورماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹرعاصی کرنالی کی آٹھویںبرسی آج منائی جارہی ہے۔ڈاکٹرعاصی کرنالی کااصل نام محمد شریف تھاوہ 2جنوری 1927ء کوکرنال میںپیداہوئے۔آپ نے میٹرک تک وہی تعلیم حاصل کی اورقیام پاکستان کے بعد لاہورآگئے۔کچھ عرصہ مہاجرکیمپ میں رہنے کے بعد ملتان آئے اوریہاںمستقل سکونت اختیارکی ۔

(جاری ہے)

1960ء تک سکول ٹیچرکی حیثیت سے فرائض انجام دیئے ۔ اسی دوران تعلیم بھی جاری رکھی اوراردواورفارسی میں ایم اے کی ڈگریاںحاصل کیں ۔آپ مختلف کالجوں میں تدریس کے بعدپرنسپل کی حیثیت سے ریٹائرہوئے۔1998ء میں اردوحمدونعت کے موضوع پرپچ ایچ ڈی بھی کی ۔ان کی کتابوں کی تعداد 17سے زیادہ ہے جن میں شاعری تنقیدی اوردیگرموضاعات پرکتب شامل ہیں۔ڈاکٹرعاصی کرنالی کو 1988ء میں ان کے نعتیہ مجموعے پرسیرت ایوارڈ بھی دیاگیا۔20جنوری 2011ء کو آپ دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں