بغیر ٹکٹ سفرکرنے والوں کو صرف جرمانے نہیںہوں گے،آئندہ ماہ سے سزائیںبھی دیں گے، شیخ رشید احمد

ایک ماہ کے اندرتھل ایکسپریس بحال کرنے کااعلان،ہرٹرین کے ساتھ خواتین کے لئے بوگیاں لگائی جائیں گی ، وفاقی وزیرریلوے کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 20 جنوری 2019 15:50

ملتان ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ملتان سے تھل ایکسپریس ایک ماہ کے اندربحال کرنے کااعلان کیاہے۔انہوںنے کہاکہ اس ٹرین سے ملتان کراچی ،لاہور سیکشن سے آکرلیہ بھکرجانیوالے مسافروں کیلئے آسانی ہوگی ۔ان مسافروں کیلئے کراچی سے بھی بکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ ملتان ریلوے اسٹیشن پرنئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ،مسافروں اوریلوے ملازمین کی سہولت کیلئے ریلوے فارمیسی کومزید فعال کیاجائے گا۔

نیاویٹنگ روم اورنیامیٹنگ ہال بھی بنایاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ملتان سے فیصل آبادکے لئے فیصل آباد ایکسپریس بھی چلائی گئی ہے جس پرمسافروں کی دلچسپی توقع سے زیادہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملتان کے لوگوں کی سہولت کے لئے رحمان باباایکسپریس کابھی ملتان میں سٹاپ دیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں بے خبرنہیں بلکہ باخبروزیر ہوں ۔ہمارے پاس فنڈزکی کمی ہے میں وزیرخزانہ اسدعمرکامشکورہوں کہ انہوںنے پنشن کے فنڈز اورتنخواہوں کے فنڈز بحال کردیئے ہیں ۔

ریلوے ٹریک اورسگنل کے حالات برے ہیںجنہیں بہتربنایاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ چارماہ کے دوران ملتان سے مسافروں کی تعداد میں چالیس فیصد اضافہ ہواجو خوش آئندہے ۔یکم فروری تا28فروری ہم صفائی مہم چلائیںگے اورایک ماہ کے دوران مجھ سمیت تمام افسران ٹریک پررہیں گے اوربغیرٹکٹ سفرکرنے والوں کو اب جرمانے نہیں بلکہ سزائیں دی جائیں گی۔عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں اورقوم درست ٹریک پرآجائے ۔

انہوںنے کہاکہ اس ایک مہینے کے دوران میں خود اپنے خرچ پرہیلی کاپٹرکے ذریعے بھی دورہ کروں گااورچھاپے ماروں گا ۔انہوںنے کہاکہ بغیر ٹکٹ سفرکرنابھی کرپشن اورملک وقوم کولوٹنے کے مترادف ہے۔ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ ہم چودہ سال بعدباپردہ خواتین کی سہولت کے لئے ہرٹرین کے ساتھ ایک لیڈیزکوچ لگارہے ہیں تاکہ باپردہ خواتین اپنی فیملی کے ہمراہ آسانی سے سفرکرسکیں،ہم ایک وی وی آئی پی ٹرین بھی چلائیں گے جس میںفائیوسٹار سہولتیں دی جائیں گی ۔

اس کاٹکٹ مہنگاہوگالیکن جواعلیٰ سہولتیںہم دیںگے عوام اس کیلئے رقم اداکرنے کوتیارہے ۔انہوںنے کہاکہ میں وزیراعظم کے پاس بھرتیوں کامعاملہ لے کرجائوں گے کہ ہمارے پاس چندہزار اسامیوں کیلئے دس لاکھ درخواستیں آئی ہیں ،گینگ مین ،گیٹ مین کی کلاس فوراسامیوںکیلئے بی اے پاس لاکھوں نوجوانوںنے درخواستیں دی ہیں ۔صرف راولپنڈی میں ایک ہزاراسامیوں کیلئے تین لاکھ درخواستیں آئی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم بیس نئی ٹرینیں چلاچکے ہیں اورمزید ٹرینیںبھی چلائیں گے ۔تھل ایکسپریس کا8سال بعد دوبارہ اجراء کیاجارہاہے ۔ہمارے پاس ایک بھی کوچ نہیں ہے لیکن ایک ماہ کے اندر یہ ٹرین چلائی جائے گی اورنئی کوچیں آنے پران پرانی کوچزکوتبدیل کردیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ میںنے 230نئی کوچز کاٹینڈرکینسل کردیاہے اوراب ان کاٹینڈر دوبارہ دیاجائے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں