ریلوے شیخ رشید احمدنے ملتان ریلوے اسٹیشن کادورہ کیا،ڈی ایس آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی

اتوار 20 جنوری 2019 16:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمدنے اتوارکے روز ملتان چھائونی ریلوے اسٹیشن کادورہ کیا،وہ بکنگ آفس اورمختلف دفاترمیں گئے ۔اس کے علاوہ انہوںنے ڈائننگ روم کابھی معائنہ کیااورکھانے پینے کی اشیاء اورانتظامات چیک کئے ۔وفاقی وزیرنے ریلوے پلیٹ فارم پردی جانے والی سہولتوں کے بارے میں ہدایات جاری کیں ۔

اس کے علاوہ انہوںنے ریلوے اسٹیشن بلڈنگ کی بہتری اورتزئین وآرئش کے بارے میں بھی ہدایات دیں ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وہ صبح ڈی ایس آفس پہنچے جہاں ڈی ایس ریلوے ملتان امیردائوپوتانے ان کااستقبال کیا۔وفاقی وزیرریلوے نے ڈی ایس ریلوے کے کمیٹی روم میں ریلوے افسروں کے اجلاس کی صدارت کی ۔اس موقع پرانہیں ریلوے ملتان ڈویژن کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔وزیرریلوے نے ریلوے افسروں کو ہدایت کی کہ ریلوے کی کارکردگی کو مزیدبہتربنایاجائے اورمسافروںکو بھر پورسہولتیں فراہم کی جائیں ۔انہوںنے ریلوے ملازمین سمیت ریلوے یونین کے عہدیداروںسے ملاقاتیں کیں اوران کے مسائل سنے ۔وزیرریلوے نے انہیں یقین دلایاکہ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے بھرپوراقدامات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں