قیدیوں کی رہائی کا اعلان، مرید عباس کے اہلخانہ کے گھر جشن

بستی کھوکھراں کا مرید عباس سعودی عرب میں ڈیڑھ سال سے قید، گاڑی کوحادثہ پیش آیا، جرمانہ ادا نہ کرنے پر جیل میں قید ہے، وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اہلخانہ مرید عباس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 فروری 2019 20:52

قیدیوں کی رہائی کا اعلان، مرید عباس کے اہلخانہ کے گھر جشن
ملتان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری 2019ء) سعودی عرب کے قیدیوں کی رہائی کے اعلان پرملتان کے مرید عباس کے اہلخانہ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ بستی کھوکھراں کا رہائشی مرید عباس سعودی عرب میں ڈیڑھ سال سے قید ہے، گاڑی کوحادثہ پیش آیا اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر قید ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2107 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔

جس کے بعد ان قیدیوں کی رہائی کیلئے سعودی حکومت نے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ قیدیوں کی رہائی کا اعلان سنتے ہی ملتان کے علاقے بستی کھوکھراں کےرہائشی مریدعباس کے اہلخانہ کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔ اہلخانہ مرید عباس کا کہنا ہے کہ مرید عباس3 سال قبل مزدوری کے لیے سعودی عرب گیا تھا۔

(جاری ہے)

مرید عباس ڈیڑھ سال سے سعودی عرب میں قید ہے۔ مرید عباس کی گاڑی کوحادثہ پیش آیا، جرمانہ ادانہ کرنے کے باعث مرید عباس تاحال جیل میں قید ہے۔

مرید عباس کے اہلخانہ نے وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اسی طرح پشاور میں بھی ایک خاندان نے سعودی ولی عہد کے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے اعلان پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔ پشاور کے رہائشی ہدایت اللہ نے بتایا کہ بھائی کے بچے اپنے والد کی رہائی کے لیے بے تاب ہیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزایوان وزیراعظم میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیے کے دوران خصوصی طور پر کھڑے ہو کر کہا کہ سعودی ولی عہد میں آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں حاجیوں کیلئے خصوصی درخواست کی کہ سعودی عرب پاکستانی حجاج کو امیگریشن کی سہولت فراہم کرے۔

25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ یہ سارے پاکستانی میرے دل کے قریب ہیں۔ ان سے اچھا رویہ اختیار کیا جائے۔ وزیراعظم نے ایک اور درخواست کی کہ 3 ہزار پاکستانی جو اپنا گھربار چھوڑ کر سعودی عرب گئے۔ وہ معمولی جرائم میں جیلوں میں قید ہیں۔ میری درخواست ہے کہ ان کو رہا کیا جائے۔ جس پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان کو انکارنہیں کرسکتے، وزیراعظم آپ مجھے سعودی عرب میں اپنا پاکستانی سفیر سمجھیں۔

انہوں نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ میں ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھوں گا۔ تاہم سعودی ولی عہد نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے آج 2107قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔ یاد رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر اتوار کو پاکستان آئے تھے۔ سعودی ولی عہد اپنا سرکاری دورہ مکمل کرکے آج واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں