بھارت کےسبق سکھانےکے پیغامات سمجھداری نہیں، شاہ محمود قریشی

سرجیکل اسٹرائیک جیسی حماقت کی گئی تو پوری طاقت کے ساتھ جواب دیا جائیگا، جنگ چھیڑنا آسان اورسمیٹنا مشکل ہوتا ہے، پلوامہ واقعے بھارت تعاون چاہتا ہے توپاکستان نے کبھی انکار نہیں کیا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 فروری 2019 15:26

بھارت کےسبق سکھانےکے پیغامات سمجھداری نہیں، شاہ محمود قریشی
ملتان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری 2019ء) وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے سبق سکھانے کے پیغامات سمجھداری نہیں، سرجیکل اسٹرائیک جیسی حماقت کی گئی تو پوری طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، جنگ چھیڑنا آسان اورسمیٹنا مشکل ہوتا ہے، پلوامہ واقعے بھارت تعاون چاہتا ہے توپاکستان نے کبھی انکار نہیں کیا۔ انہوں نے آج ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعہ کے بعد ہرایک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارت کے پاس حملے کے کوئی شواہد ہیں توبھارت شیئرکرے۔ پاکستان نے کبھی بھارت کو تعاون کرنے سے انکار نہیں کیا۔  انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت پلوامہ واقعے کوخاص رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ واضح کرتا ہوں کہ بھارت سن لے! بھارت ہمیں تنہا نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

ایسے راستے پر نہ چلیں جس سے کچھ حاصل نہ ہو۔ بھارت کے سبق سکھانے کے پیغامات سمجھداری نہیں۔

سرجیکل اسٹرائیک جیسی حماقت کی گئی تو پوری طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، جنگ چھیڑنا آسان اورسمیٹنا مشکل ہوتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا اپنے تمام دوست ممالک سے رابطہ ہے۔بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس خطے کا امن سیاست کی نذر نہ کریں۔ ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 70 ہزار جوانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ اس لیے اب ہم اپنی سر زمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

اقوام متحدہ کی 30 اکتوبر کو شائع ہونے والی رپورٹ دیکھی جائے۔ جنگی صورتحال امن واستحکام کیلئے مناسب نہیں۔  انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر ہمارا مئوقف واضح ہے۔ کلبھوشن پرعالمی عدالت جانے کے بھارت کے3 مقاصد ہیں۔ کلبھوشن کیخلاف ٹھوس شواہد ہیں۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن پرفیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں