ملتان ،امریکن قونصلیٹ جنرل اور یوسف رضا گیلانی کا درگاہِ موسیٰ پاک کا دورہ، درگاہ پر چادر چڑھائی

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں امریکا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو

منگل 19 مارچ 2019 14:00

ملتان ،امریکن قونصلیٹ جنرل اور یوسف رضا گیلانی کا درگاہِ موسیٰ پاک کا دورہ، درگاہ پر چادر چڑھائی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) امریکن قونصلیٹ جنرل اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں درگاہِ موسیٰ پاک کا دورہ کیا۔اس موقع پر امریکن قونصلیٹ جنرل نے درگاہ پر چادر بھی چڑھائی اور درگاہ کی فن تعمیر کو بھی سراہا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکن قونصلیٹ نے کہا کہ ملتان کا دورہ کیا، یہاں کے لوگ بہت اچھے میزبان ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ امریکا پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں امریکا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں،اس واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں