گ* کالعدم تنظیموں کیخلاف اقدام اٹھائیں گے ،بلاول تجاویز دیں، شاہ محمود قریشی

M پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے تو اس کا احترام کرتے ہیں،دونوں سیاسی جماعتیں بتائیں سکیورٹی معاملات کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے، وزیر خارجہ [بھارت اب خیرسگالی کا پیغام بھیج رہا ہے، الیکشن تک اتارچڑھاؤ دکھائی دے گا،جارحیت کی تو دفاع کا حق رکھتے ہیں، بھارت بہت سے معاملات پر اقوام متحدہ میں جانا جاتا ہے، چین سے مشاورت کرنے گیا تھا، چین کل بھی پاکستان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 مارچ 2019 19:20

ظ*ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پرحملہ کرنے والا بھارت اب خیرسگالی کا پیغام بھیج رہا ہے تاہم بھارت میں الیکشن تک اتارچڑھاؤ دکھائی دے گا اور بھارت نے جارحیت کی تو دفاع کا حق رکھتے ہیں، بھارت بہت سے معاملات پر اقوام متحدہ میں جانا جاتا ہے، اس سلسلے میں چین سے مشاورت کرنے گیا تھا، چین کل بھی پاکستان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت سے ممالک بھارت کو اقوام متحدہ میں سپورٹ کررہے ہیں اس پر پاکستانیوں کو متحد ہونا ہوگا، بھارت سفارت کاری کے زریعے ہمیں پیچھے دھکیلنے اور ہرفورم پراکیلا کرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ بھارت بہت سے معاملات پر اقوام متحدہ میں جانا جاتا ہے، اس سلسلے میں چین سے مشاورت کرنے گیا تھا، چین کل بھی پاکستان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کے وزیراعظم کا عمران خان کو پیغام ملا ہے جس میں انہوں نے ہمیں مبارک باد بھیجی ہے، 23 مارچ پرمودی کا پیغام تبدیلی نہیں توکیا ہے، مودی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ اللہ کا کرم ہے کہ وہ بھارت جو پاکستان پر حملہ کر رہا تھا اب خیر سگالی کا پیغام بھیج رہا ہے تاہم بھارت کی طرف سے ابھی اتار چڑھاؤ دکھائی دے گا، ہم امن کے راستے پر ہیں لیکن غافل نہیں، پاکستان نے پہلے بھی امن کو ترجیح دی اب بھی دیتے ہیں،بھارت نے اگر جارحیت کی تو اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اگر (ن) لیگ سے الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے تو اس کا احترام کرتا ہو، اعتزا ز احسن نظریا تی کا رکن ان کی بات بھی سن لیں انہو ں نے اپنے بیا ن میں کہا کہ ( ن ) لیگ کی قربت میں رہنے سے پی پی کو ہمیشہ نقصان ہو ا ہے میں دونوں سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں وہ ہمیں بتا دیں کہ سکیورٹی معاملات کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے، میں نے ان دونوں کو نیشنل سکیورٹی کے مسلے پر اکٹھے بیٹھنے کی دعوت دی ہے، میری زرداری اور شہباز شریف دونوں سے بات ہوئی اور ان کو خط لکھا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول بتائیں کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا اقدامات اٹھائیں، بلاول کی تجاویزکو اہمیت دیں گے، صرف بیانات سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے بھا رت پا کستان پر حملہ آور ہو رہا ہے اور پا کستان کو گرے لسٹ سے بلیک لسٹ کی طرف دھکیلنے کی کو شش کر رہا ہے اور سفارتکا ری کے ذرایعے پاکستان کو تنہا کر نے کی کو شش کر رہا ہے ایسے میں بلا ول کے یہ بیا ن ٹھیک نہیں ہے میں قائد حز ب اختلا ف شہباز شریف سے ملا قات کے لئے تیا ر ہوں ۔

ایک سوال کے جو ا ب میں ا نہو ں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت یاب کرے حکومت ہرگز نہیں چاہیں گے کہ نواز شریف کوکوئی تکلیف پہنچے، ان کو مکمل صحت کی سہولیات دی جارہی ہے۔ ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرکسی اقلیت کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو ہم ان کا ساتھ دیں گے، اگرہندوکمیونٹی کیساتھ کوئی ناانصافی ہوئی ہوگی تو اس کادفاع کریں گے۔ ***

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں