اگرقیادت ایمان دارہوتوکسی کے آگے جھکنانہیں پڑتا،

ابھی بھی ہمارے ملک میں خدمت لگن اورجذبے والے لوگ موجودہیںجوحکومتی فنڈز یاعوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کی بجائے خود ہی ذمہ داری اورایمانداری سے اعلیٰ معیار کاکام کررہے ہیں ، بیوروکریسی کے چند لوگوں کی کرپشن کی وجہ سے بہت سے مسائل ہیں اگر ایسانہ ہوتاتوہم زیادہ ترقی کرتے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کااین ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی ملتان کے دورہ پر اظہار

جمعہ 19 اپریل 2019 15:15

اگرقیادت ایمان دارہوتوکسی کے آگے جھکنانہیں پڑتا،
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ اگرقیادت ایمان دار اورمخلص ہوتوپھرکسی کے سامنے جھکنانہیں پڑتا،ہمارے ہاں بیوروکریسی کے چند لوگوں کی کرپشن کی وجہ سے بہت سے مسائل ہیں اگر ایسانہ ہوتاتوہم زیادہ ترقی کرتے۔یہ بات انھوںنے این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی ملتان کے دورہ کے دوران کی ۔

بریفنگ کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ہاں بیوروکریسی کے چند لوگوں کی کرپشن کی وجہ سے بہت سے مسائل ہیں اگر ایسانہ ہوتاتوہم زیادہ ترقی کرتے، مجھے اس ادارے میں آکربہت خوشی ہوئی ہے کہ اتنی معیاری تعلیم اورانفراسٹکچر کے منصوبے اپنی مددآپ کے تحت بنائے گئے ہیں، یہاں آکرمجھے حوصلہ بھی ہواہے کہ ابھی بھی ہمارے ملک میں خدمت لگن اورجذبے والے لوگ موجودہیںجوحکومتی فنڈز یاعوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کی بجائے خودہی ذمہ داری اورایمانداری سے اعلیٰ معیار کاکام کررہے ہیں اگریہی جذبہ ہرسرکاری ادارے میں آجائے تو ہماراملک کہاں سے کہاں پہنچ جاتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ کی کارکردگی عمران خان اورصدر مملکت کے سامنے رکھوں گا کوشش کروں گاکہ ان کو یہاں مدعو کرکے لائوں میرے پاس اکثر ڈونرز آکرروناروتے ہیں کہ انہوںنے تعلیم صحت کے فلاحی منصو بوں کیلئے کروڑوں روپے دیئے ہیں لیکن کام اورنتائج نظرنہیں آتے ۔یہ ادارہ لوگوں کے لئے ایک مثال ہے ۔انہوںنے ادارے کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ اپنی کارکردگی اوردستیاب سہولیات اورمعیار تعلیم کی مارکیٹنگ کریں تاکہ ملک بھر سے طالب علم معیاری تعلیم اورڈگری کے حصول کے لئے یہاں آئیں ۔

قبل ازیں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹراخترکالرونے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 1994ء میں قائم ہونے والے ادارے کا2012ء میں چارج سنبھالا توصرف چار انجینئرنگ پروگرام تھے جن کی تعداد اب 17ہوگئی ہے جبکہ 2021-27کے فیس ٹو پروگرام میں یہاں ایک میڈیکل اورایک عالمی معیار کاکالج بھی کام شروع کردے گا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ سات سالوں میں یونیورسٹی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیابلکہ کروڑوں روپے کے ترقیاتی پروگرام اورجدیدلیبارٹریز اپنی مددآپ کے تحت مکمل کئے گئے۔اس کے علاوہ طلباء کے ہرسیکشن کے تین تین پوزیشن ہولڈرز کوسکالر شپ بھی دی جارہی ہے یہ پہلی یونیورسٹی ہے جس میں ابتدائی طورپر400کاروں اور 600موٹرسائیکلں کے لئے کثیرالمنزلہ پارکنگ پلازہ بنایاجارہاہے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں