فاطمہ جناح ٹائون کے الاٹیز کو قبضہ لیٹر جاری کرنے کے احکامات

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:00

ملتان ۔20اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے فاطمہ جناح ٹائون کے الاٹیز کو قبضہ لیٹر جاری کرنے کے احکامات دے دئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح ٹائون ایم ڈی اے کے فیز ون اور فیز ٹو کے تمام الاٹیز بشمول جرنلسٹ بلاک الاٹیز کو باقاعدہ طور پر قبضہ لینے کے لئے فرداً فرداً نوٹس جاری کریں اور بقایا جات وصول کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ جن الاٹیز کے بقایا جات کلیئر ہیں ان کو موقع پر قبضے دیں اور تمام لوگوں کو فوری گھروں کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت کریں ۔فاطمہ جناح ٹائون کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے حکم دیا کہ واسا سمیت تمام محکمہ جات فاطمہ جناح میں ترقیاتی کاموں کی سپیڈ تیز کریں اور بقایا کام فوری طور پر مکمل کریں ۔انہوں ے ترقیاتی کاموں کو چیک کرنے کیلئے فوکل پرسن تعینات کرنے کے بھی احکامات جاری کر دئیے ۔اجلاس میں،ڈائریکٹر اربن پلاننگ چوہدری محمد اصغر ،ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ خالد جاوید،ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر احمد چغتائی،ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ رانا توقیر الہی شریک تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں