میپکونے رواں مالی سال کے دوران جلنے اورخراب ہونے والے 6لاکھ 64ہزار798میٹرتبدیل کئے

اتوار 21 اپریل 2019 15:10

ملتان ۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)نے رواں مالی سال 2018-19ء کے دوران مختلف وجوہات کی بناء پر جلنے اور خراب ہونے والے 2لاکھ 64 ہزار 798میٹرز تبدیل کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان میں 2لاکھ59ہزار565سنگل فیز، 4ہزار778تھری فیز اور 455ایم ڈی آئی میٹرز شامل ہیں ۔جولائی 2018ء سے مارچ2019ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں مختلف کیٹگریز کے 30940، ڈیرہ غازی خان سرکل میں23825، وہاڑی سرکل میں21357، بہاولپور سرکل میں 36521،ساہیوال سرکل میں 30188، رحیم یار خان سرکل میں37502، مظفرگڑھ سرکل میں44537، بہاولنگر سرکل میں 18681اور مظفرگڑھ سرکل میں 21247 میٹرز تبدیل کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں