ملتان ، اتوارکے روز شہریوں نے تفریحی مقامات کارخ کرلیا

اتوار 21 اپریل 2019 15:10

ملتان ۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) اتوارکے روز شہریوں نے تفریحی مقامات کارخ کرلیا۔تفصیل کے مطابق ملتان کے سب سے قدیمی اورتاریخی مقام قلعہ کہنہ قاسم باغ پراتوارکے روزشہریوں کی بڑی تعدادپہنچی ۔عقیدت مندوں نے حضرت بہائوالدین زکریااورحضرت شاہ رکن عالم کے مزارات پرحاضری دی جبکہ بچوںنے ابن قاسم پارک (دمدمہ)نگارخانہ میںتاریخی نوادرات کانظارہ کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد ہیڈمحمد والا کے مقام پرموجودچناب رُت پارک کارخ کرلیا۔کشتی رانی سے لطف اندوز ہوئے شہریوں کاکہنا تھاکہ ہفتے بھرکی مصروفیات کے بعد صرف اتوارکادن ایساہوتاہے جس میں فیملی اوربچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کاموقع ملتاہے۔اس موقع پراے پی پی سے بات کرتے ہوئے چناب رُت پارک میں واقع ایک دکاندار اظہرحسین خان کاکہناتھاکہ اتوارکے روزاس کی کمائی دگناہوجاتی ہے کیونکہ اس دن بہت سے لوگ یہاں چھٹی گزارنے آتے ہیں۔اُس نے بتایاکہ چھٹی والے دن کااُس سمیت سب دکانداروں کو انتظارہوتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں