ڈپٹی کمشنرکاگراں فروشوں کے خلاف ایکشن ،جرمانے اورقیدکی سزا

اتوار 21 اپریل 2019 22:05

ملتان ۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ گراں فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور انہیں کسی صورت بھی من ما نیاں نہیں کر نے دی جائیں گی، ضلعی انتظا میہ گراںفروشی روکنے کے لئے سخت اقدا مات سے گریز نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوسن روڈ پر واقع معروف کاروباری سنٹر چیز اپ پر قیمتوں کی چیکنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نعیم چنگیزی بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے اس موقع پر مہنگی چیزین بیچنے پر چیز اپ کی انتظامیہ کو ایک لاکھ روپے جر مانہ کیا اور اس کاروباری سنٹر کے منیجر محمد وسیم کو 7دن کے لئے تھانہ میں بند کرا دیا۔

(جاری ہے)

مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سے آگا ہے وہ کسی طور بھی گراں فروشوں کو اپنی مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے چیز اپ پر ایک عام شہری کی حیثیت سے مذکورہ سنٹر پرخریداری کی جبکہ اشیاء کی قیمتیں حکومتی تعین کر دہ نرخوں سے زیادہ تھیں جس پر انہوں نے سپر سٹور کی انتطامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کامر ان بخاری نے مال آف ملتان کی گراسری شاپ پر چھاپہ مار کر مالکان کو پچاس ہزار روپے جرمانہ اور دو افراد کو گرفتار کرا دیا ہے۔ اس موقع پر کامران بخاری کا کہنا ہے کہ گراں فروشوں کو عوام کو لوٹنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں