ملتان پولیس کے افسران اور اہلکاروں پر فیس بُک کے استعمال پر پابندی عائد

تمام افسران اور اہلکار اپنے موبائل فون سے فیس بک ایپ ان انسٹال کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 اپریل 2019 10:48

ملتان پولیس کے افسران اور اہلکاروں پر فیس بُک کے استعمال پر پابندی عائد
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2019ء) : ملتان پولیس کے افسران اور اہلکاروں پر فیس بُک استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر عمران محمود نے تمام پولیس ملازمین اور افسران پر فیس بُک استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ اس ضمن میں تمام افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہےجس میں کہا گیا کہ تمام افسران اور اہلکار اپنے موبائل فون سے فیس بک ایپ ان انسٹال کر دیں ۔

سٹی پولیس آفیسر کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ افسران اور ملازمین فوری طور پر موبائل سے فیس بک وغیرہ ڈیلیٹ یا ان انسٹال کردیں۔ جو پولیس آفیسر اور ملازم خلاف وزری کرے گا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گئی۔ ’’ہدایات متعلق فیس بُک کا استعمال ‘‘ کے عنوان سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ اکثر پولیس افسران و ملازمین نے فیس بک اکائونٹ بنایا ہوا ہے جسے وہ دوران ڈیوٹی فیس کا استعمال کرتے ہیں اور ڈیوٹی پر توجہ نہیں دیتے ۔

(جاری ہے)

بلکہ دوران ڈیوٹی اکثر پولیس افسران و اہلکاران محکمانہ تصاویر معلومات چھٹی وغیرہ اور افسران کے احکامات شئیر کردیتے ہیں جس سے اہم معلومات لیک ہوجاتی ہیں۔ پولیس کی طرف سے جاری مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ چونکہ ہم ڈسپلن فورس ہیں اس لیے فیس بُک کے استعمال پر مکمل پابندی ہے ۔ جو پولیس اہلکاران وافسران اس پابندی کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر کئی پولیس افسران اور اہلکاروں کی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جبکہ کئی اہلکار تو دوران ڈیوٹی بھی فیس بُک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرتے ہیں جس سے نہ صرف وقت کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ اہلکاروں کی کارکردگی پر بھی بُرا اثر پڑتا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں