وزیر اعظم پاکستان کے ویژن نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم ،ایم ڈی اے نے جگہ منتخب کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دیدی

بدھ 24 اپریل 2019 22:50

ملتان ۔24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اور گورنمنٹ کے ہدایت کے مطابق نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کی تفصیلات تیار کرنے اور اس مقصد کیلئے ملتان شہر میں کم قیمت والی مختلف جگہوں کا سروے کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی سربراہی میں اجلاس ہوا اجلاس میں شعبہ اربن پلاننگ کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹر ز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاور متعلقہ بلڈنگ انسپکٹرز شریک ہوئے اجلاس میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کیلئے جگہ کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں کی تعداد اور فی گھر کی قیمت پر بحث کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنا پاکستان ہائوسنگ سکیم لو انکم طبقہ کیلئے بنائی جانے والی ہائوسنگ سکیم ہے اس سکیم کیلئے جگہ کا انتخاب کرتے وقت جگہ کی قیمت کا خاص طور پر خیال رکھا جائے اور گھروں کی تعداد کے ساتھ ساتھ گھروں کے ڈیزائن کو بھی اہمیت دی جائے ۔اس مقصد کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے شعبہ اربن پلاننگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ز ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز اور بلڈنگ انسپکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں