سیکرٹری کامرس کے احکامات پرچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ملتان کی سابقہ ایگزیکٹوباڈی نے چارج سنبھال لیا

جمعرات 25 اپریل 2019 15:15

ملتان ۔25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) سیکرٹری کامرس کے احکامات پرایوان تجارت وصنعت ملتان کی 2017-18ء کی ایگزیکٹوباڈی نے عبوری چارج سنبھال لیا۔ایوان تجارت وصنعت ملتان کے سالانہ انتخابا ت 2018-19ء میںجوگزشتہ سال منعقدہوئے تھے حصہ لینے والے فرینڈزگروپ نے انتخابات کوتسلیم کرنے سے انکا کرتے ہوئے الیکشن میں ہونے والی مبینہ بے قاعدگیوں کی ڈی جی ٹریڈآرگنائزیشن (حکومت پاکستان )کے پاس چیلنج کیا تھا جنہوںنے دسمبر 2018ء میں سماعت کے بعد ان کی درخواست مسترد کردی تھی ، فرینڈزگروپ نے اس فیصلہ کو سیکرٹری کامرس کے پاس چیلنج کردیا۔

سیکرٹری کامر س نے متعددسماعتوں کے بعد فیصلہ دیاکہ دونوں پارٹیوں نے 44ممبران کی متنازعہ لسٹ دی ہے جوکارپوریٹ ممبران ہیں تاہم چیمبرنے ان کو ایسوسی ایٹ کلاس میں ممبرشپ دی ہے اس لئے الیکشن 2018-19ء کالعدم قراردیئے جاتے ہیں، اب چونکہ الیکشن 2019-20ء کاپراسس بھی جولائی 2019ء میں شروع ہونے والا ہے اس لئے ایوان تجارت وصنعت ملتان کاانتظام 2017-18ء کے عہدیداران کے حوالے کیاجاتاہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایوان تجارت وصنعت کے صدر سرفرازاحمد نے آج منعقدہونے والی متعدد تقریبات میں بطور چیمبر صد رشرکت سے معذرت کرلی ۔ان کے قریبی رفقاء کے مطابق سیکرٹری کامرس کے فیصلہ پرقانونی مشاورت جاری ہے جلدہی آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کردیاجائے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں