ْمیپکو ملازمین اور بچیوں کی شادی کے اخراجات کی مد میں 10لاکھ 40ہزار کی میرج گرانٹ کی منظوری

جمعرات 16 مئی 2019 19:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) اتھارٹی نے ملازمین اور انکی بچیوں کی شادی کے اخراجات کی مد میں13ملازمین میں مجموعی طور پر10لاکھ40 ہزارروپے کی میرج گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ہر ملازم کو 80ہزار فی کس کے حساب سے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان میںمحمد سرفراز احمد(لائن سپرٹینڈنٹ سیکنڈ)،محمد سرور (لائن مین سیکنڈ)،غلام شبیر (سوئیپر)،مختار احمد(لائن سپرٹینڈنٹ فرسٹ)،محمد اعجاز (لائن فور مین سیکنڈ)،غلام علی (سیکیورٹی گارڈ)،محمد اشرف (لائن مین فرسٹ)،خادم حسین (لائن مین فرسٹ)،عبد الحمید (لائن مین سیکنڈ)،محمد اقبال (سوئیپر)،شفیق حسین (کمرشل اسسٹنٹ)،عبدالجبار (لاری ڈرائیور) اور محمد عاصم نواز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں