اپوزیشن عید کےبعد احتجاج کا شوق پورا کرکےدیکھ لے،شاہ محمود قریشی

اپوزیشن ہمیں کہتی کہ احتجاج سے ملک کا فائدہ نہیں نقصان ہوتا، اب خود احتجاج کر رہی ہے، اب کیا احتجاج سے ملک کا فائدہ ہوگا، پی ٹی آئی کے منشور میں صرف صوبہ جنوبی پنجاب ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 مئی 2019 20:09

ملتان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مئی 2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن عید کے بعد احتجاج کا شوق پورا کرکے دیکھ لے، اپوزیشن ہمیں کہتی کہ احتجاج سے ملک کا فائدہ نہیں نقصان ہوتا، اب خود احتجاج کر رہی ہے، اب کیا احتجاج سے ملک کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد اپوزیشن احتجاج کا شوق بھی پورا کرلے۔

احتجاج سے اگر ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو اپوزیشن احتجاج کرکے بھی دیکھ لے۔اپوزیشن ویسے ہمیں کہتی کہ احتجاج سے ملک کا فائدہ نہیں نقصان ہوتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر پروفیشنل آدمی ہیں،ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اسی طرح شبرزیدی کسی بھی حکومت کا حصہ نہیں رہے۔ یہ لوگ بھاری تنخواہیں چھوڑ کر پاکستان آئے ہیں ، ان کو موقع ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

نہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت کے تعین میں خودمختار ہے۔ مانیٹری کا کام اسٹیٹ بینک کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین پارٹی کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ صرف صوبہ جنوبی پنجاب ہے۔ میں نے پی ٹی آئی کا منشور پیش کیا ہے، میں نے طاہر بشیر چیمہ کی بات نہیں کی، ان کی اپنی آراء ہوسکتی ہے۔

ہم ان کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے موٹرسائیکل پر یونین کونسل کا دورہ کیا۔ انہوں نے روزے کی حالت میں مختلف یونین کونسل میں جاکرعوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے گلی محلوں کے مسائل جلد حل ہوں گے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کے معاہدے کے بعد معاشی صورتحال بہتر ہونے کی بجائے مزید ابترہوگئی ہے، روپے کی قدر مستحکم ہونے کی بجائے ڈالر مزید بڑھ گیا ہے۔

ڈالر کی قدر میں اضافے سے مہنگائی کا ایک طوفان تیار ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی ڈالر کی اونچی اڑان کو روکنے میں فی الحال ناکام ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ لیکن کمیٹی تشکیل کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہناہے کہ ڈالر کی قدر کی اضافے پر اسٹیٹ بینک کو ذمہ دار قراردے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا معاملہ اسٹیٹ بینک کا کام ہے،وزیراعظم نے روپے کی قدر میں کمی کا نہیں بلکہ کرنسی کی اسمگلنگ کا نوٹس لیا تھا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں