میٹرومنصوبے میں نقائص دورکرنے کی ہدایت،انسپکشن ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

ملتان ۔18مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے کہا ہے ۔ کہ میٹرو ملتان پروجیکٹ 18.5 کلو میٹر پر محیط ایک بہت بڑا پروجیکٹ ہے جس پر اربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔ اتنے بڑے پروجیکٹ میں کمپلینٹ آنا باعث تشویش ہے۔ تمام پروجیکٹ کو ری وزٹ کریں۔ مسلسل چیکنگ اور مینٹنس کا میکنزم بنائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے گذشتہ روز ایشوز آف میٹرو پروجیکٹ کے تحت ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں میٹرو ملتان پروجیکٹ کی تعمیر میں سول ورک کرنے والے تمام 6 کنٹریکٹروں کے نمائندگان ،ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر احمد چغتائی،چیف انجینئر ایم ڈی اے جاوید قریشی اور ایم ڈی اے کے تمام ایکس ای این موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا ۔ کہ تمام میٹرو روٹ کی پلر ٹو پلر انسپکشن کی جائے۔ تمام موجود اور متوقع نقائص کو دور کیا جائے۔

میٹرو روٹ کے تمام مجموعی طور پر 5 حصوں کی ٹیکنیکل چیکنگ کے لئے ٹیم تشکیل دی جائے۔ اور ایک مستقل میکنزم بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ میٹرو روٹ کی مستقل ٹیکنیکل انسپکشن ے لئے ایک سپر وائزری ٹیم تشکیل دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا ۔ کہ چیکنگ کا ایسا معیار بنایا جائے کہ اگر کوئی مسئلہ پیدا ہو تا ہے تو اس کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ میٹرو روٹ پر کام کرنے والی تمام فرم ملکی سطح پر مشہور اور نامور ہیں۔ اگر ایم ٖڈی اے ان کے خلاف ایکشن لے گا ۔ تو ان فرموں کے لئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے حکم دیا کہ آئندہ ہر مہنے ملتان میٹرو روٹ کے بارے میں باقاعدہ اجلاس ہوا کرے گا۔ اس کے لئے TOR اور SOP تیار کئے جائیں۔ جس پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ میٹرو روٹ کے تمام معاملات کی نگرانی کی ذمہ داری ڈائریکٹر انجینئرنگ خود کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے اس بات پر زار دیا کہ تمام کنٹریکٹر اور ایم ڈی اے حکام آپس میں کو آرڈینشن کو بہتر بنائیں۔ تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے ۔ اجلاس میں میٹرو روٹ کے علاوہ میٹرو ڈپو ،آفس اور ورکشاپ سے متعلقہ تمام امور اور مسائل پر بھی بحث کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں