زکریایونیورسٹی ملتان میں سنڈیکیٹ کا اہم اجلاس ،نئے اراکین کاخیرمقدم

ہفتہ 18 مئی 2019 20:10

ملتان ۔18مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری کی زیرصدارت سنڈیکیٹ کا اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے نئے اراکین جسٹس (ر) محمد خالد علوی ، ڈاکٹر سعیدہ سلطانہ اور مس عطیہ اعوان کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کی فلاح اور بہتری کے لیے اہم فیصلوں میں وہ مددگار ہوں گی․ سنڈیکیٹ کے اس اجلاس میں وائس چانسلر کو اختیار دیا گیا کہ وہ یومیہ اجرت/ عارضی ملازمین کی ریگولرا ئیزیشن کے لیے ایک کمیٹی کے ذریعے سفارشات مرتب کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کریں․ اسی طرح یہ بھی طے پایا کہ یونیورسٹی کے تمام کورٹ کیسز کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی جسٹس(ر) خالد علوی کی سربراہی میں بنائی جائی․ سنڈیکیٹ نے رجسٹرار صہیب راشد خان اور کنٹرولرامتحانات ڈاکٹر محمد فاروق کے تقرر کے وائس چانسلر کے ہنگامی اختیار کی منظوری دے دی ہی․اجلاس میں متعدد کالجز کے الحاق کی منظوری دی گئی․ ایف اینڈ پی سی کے منٹس کی منظوری دی گئی․اجلاس میں ہراسمنٹ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں پیڈا ایکٹ کے تحت ڈاکٹر واصف نعمان کو یونیورسٹی ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کردیا گیا ہی․پی ایچ ڈی کیسز کا سنڈیکیٹ نے جائزہ لینے کے بعد جن میں معیاد مقالہ میں توسیع مطلوب تھی سنڈیکیٹ نے ایسی تمام درخواستوں کو بھی منظور کرلیا․اجلاس میں ڈینز کمیٹی کی پی ایچ ڈی ڈگری اور نوٹی فیکیشن کے حوالے سے تجاویز کو منظور کیاگیا․سنڈیکیٹ نے ڈاکٹر عاصمہ ناز کی بی زیڈ یونیورسٹی میں سروسز کے لیے بھی منظور ی دیدی․اجلاس میں جسٹس شہرام سرور چوہدری ، طارق حمید بھٹی ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، محمد رضا چوہان ڈائریکٹر جنرل اکیڈمکس ہائر ایجوکیشن کمیشن ، عطا محمد نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ لوکل فنڈ آڈٹ ، سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاشق محمد خان درانی ، جسٹس (ر) محمد خالد علوی ، ایم پی اے محمد ندیم قریشی ، مس عطیہ اعوان ، ڈاکٹر سعیدہ سلطانہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین مظفرگڑھ، پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری اور آمنہ حسنین نقوی نے شرکت کی․ جبکہ اجلاس کے سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار صہیب راشد خان نے سرانجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں