ملتان کو روشنیوں کاشہربنائیں گے ،مرکزی مقامات پردیدہ زیب لائٹس فعال کردی گئیں

اتوار 19 مئی 2019 15:00

ملتان ۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ کی ہدایت پر اولیاء کرام کی دھرتی کو روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گھنٹہ گھر اور دمدمہ سمیت مرکزی مقامات پر دیدہ زیب لائٹس فعال کردی گئی۔گھنٹہ گھر کلاک،دمدمہ سمیت مرکزی شاہراہیں جگمگانے سے شہریوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ شہر کو تاریکی سے نکالنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔تمام سٹریٹ لائٹس کو مکمل فعال کرکے شہر کو خوبصورت اور سٹریٹ کرائم کا خاتمہ کرینگے۔بیوٹیفکیشن پلان کے تحت گھنٹہ گھر کے اطراف سے تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔ کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ قلعہ کہنہ کے روٹس سمیت شہر کے داخلی راستوں کو بھی دیدہ زیب ثقافتی رنگوں اور لائٹس سے سجایا جائے گا۔شہر کا انفراسٹرکچر بحال کرنے کیلئے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بھی شروع کیا جارہا ہے۔شہر اولیاء کو سجانے سے سیاحت کو فروغ اور صدیوں پرانی تاریخ اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں