ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ہائرسیکنڈری سکولزاینڈکالجز بیڈمنٹن وٹیبل ٹورنامنٹ 11جون سے شروع ہوں گے

اتوار 19 مئی 2019 16:00

ملتان ۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ انجینئرنگ ٹیکنالوجی(پائیٹ) کے اشتراک سے ہائر سکینڈر ی سکولز اینڈ کالجز بید منٹن و ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل کامران کے مطابق یہ مقابلے 11اور 12جون کو سپورٹس جمنیزیم ہال ملتان میں منعقد ہوں گے ،مقابلوں میں سرکاری اور نجی ہائر سکینڈری سکولز و کالجز کی ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن 25مئی تک کرائی جا سکے گی۔اسسٹنٹ فزیکل ایجوکیشن آفیسر محمد شریف کو محکمہ تعلیم کی طرف سے ایونٹ کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان محمد عامر خٹک 11جون کومنعقدہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی صدارت اورافتتاح کریں گے۔ 12جون کو فائنل میچز کھیلے جائیں گے اور اختتامی تقریب منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر نثار احمد شکور ہوں گے اور وہ انعامات بھی تقسیم کریں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں