قاہرہ حادثے کو54سال بیت گئے

اتوار 19 مئی 2019 17:05

ملتان ۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) قاہرہ ایئرپورٹ پرہونے والے پی آئی اے کے بوئنگ 707کے المناک حادثے کو54سال بیت گئے ۔20مئی 1965ء کو رونماہونے والے اس حادثے کو قاہرہ حادثے کے نام سے یادکیاجاتاہے ۔

(جاری ہے)

اُس روز کراچی سے لندن کے لئے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی افتتاحی فلائٹ705قاہرہ ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران حادثے کاشکارہوگئی تھی۔اس حادثے میں 121افرادلقمہ اجل بنے جن میں کئی صحافی بھی شامل تھے۔ان صحافیوں کو پی آئی اے کی افتتاحی پروازمیںاعزازی طورپرلندن لے جایاجارہاتھا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں