دربارحضرت بہاء الدین زکریاؒو دربارحضرت شاہ رکن عالمؒ ملتان سے ملحقہ ٹھیکہ جات کی نیلامی

اتوار 19 مئی 2019 18:55

ملتان ۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) محکمہ اوقاف ملتان کے زیراہتمام ایڈمنسٹریٹر اوقاف ضیاء المصطفی کی زیرنگرانی دربارحضرت بہاء الدین زکریاؒو دربارحضرت شاہ رکن عالمؒ ملتان سے ملحقہ ٹھیکہ جات سائیکل اسٹینڈ ،حفاظت پاپوش ،گل فروشی ، پھول دانہ کبوتراں ، دوعدد عارضی کھوکھاجات اور بیت الخلاء کو بمطابق شیڈول کے مطابق بذریعہ نیلام عام کی کاروائی عمل میں لائی گئی جس سے حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

(جاری ہے)

سال 2018-19کی رقم 1,14,06,250/- (ایک کروڑ چودہ لاکھ چھ ہزار دو سو پچاس روپے )تھی جبکہ موجودہ سال 2019-2020کی رقم2,07,00,000/- ( دوکروڑ سا ت لاکھ روپے )ہے جس میںاضافی رقم 92,93,750/- (بانوے لاکھ ترانوے ہزار سات سو پچاس روپے )ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر اوقاف ضیاء المصطفی نے اس موقع پرکہاکہ تین پارٹیوں نے اس میں حصہ لیا سب سے زیادہ بولی دینے والی پارٹی کو ٹھیکہ دیاگیاہے جو سابقہ سال سے شرح فیصد 81.47% اضافہ ہواہے جو ملتان زون کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے جبکہ ملتان زون کی کارکردگی سال رواں انتہائی تسلی بخش رہی ہے اور انشاء اللہ ملتان زون کی کارکردگی مزید بہتر کرنے کی کوشش جاری رہے گی سابقہ سال کی طرح اس سال بھی محکمہ اوقاف ملتان اپنابجٹ ٹارگٹ پوراکرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں