میپکو نے رواں مالی سال کے دوران 601ٹرانسفارمرز اپ گریڈکئے

اتوار 19 مئی 2019 18:55

ملتان ۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے کم وولٹیج کی شکایات کے خاتمے ، ٹرانسفارمرز کو ان کی بھرپور استعداد پر چلانے اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے رواںمالی سال 2018-19ء کے دوران10کروڑ72 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹوفیز پر چلنے والی601ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کردئیے ہیں۔ان میں10کے وی اے کا ایک،15 کے وی اے کی4،25 کے وی اے کی70، 50 کے وی اے کی73، 100کے وی اے کے 256اور200کے وی اے کی197ٹرانسفارمرز شامل ہیں ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئرطاہر محمود کی ہدایات پر جولائی2018؁ء تااپریل2019؁ء کے دوران ملتان سرکل میں2 کروڑ18 لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف استعدادکار کے ٹوفیز پر چلنے والی241ٹرانسفارمرزکی جگہ نئے ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان سرکل میںایک کروڑ22لاکھ 20 ہزار روپے سی39، بہاولپور سرکل میں 2کروڑ14لاکھ روپے کی لاگت سی121، ساہیوال سرکل میں ایک کروڑ9لاکھ70ہزارروپے سے 39،رحیم یار خان سرکل میں72 لاکھ 90ہزارروپے سی32، مظفرگڑھ سرکل میںایک کروڑ73 لاکھ32ہزار روپے سی51 ،بہاولنگر سرکل میں88لاکھ21ہزار روپے سی55اور خانیوال سرکل میں73 لاکھ19 ہزار روپے کی لاگت سے ٹوفیز پر چلنے والی23 ٹرانسفارمرزتبدیل کئے گئے ہیں۔

ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے نہ صر ف میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہو گئی ہے بلکہ کم وولٹیج کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں