میپکوٹاسک فورسز نے 59بجلی چورپکڑلئے ،14لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد

اتوار 19 مئی 2019 18:55

ملتان ۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں59بجلی چورپکڑلئے ۔97ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر14لاکھ43ہزار روپے جرمانہ عائد ۔11بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔18مئی 2019؁ء کو ملتان میں6گھریلو صارفین کو8515یونٹس چوری کرنے پر161722روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں18 گھریلوصارفین کو18002 یونٹس چوری کرنے پر196357روپے جرمانہ اور6 مقدمات درج کروائے گئے۔ وہاڑی سرکل میں3گھریلو صارفین کو6812یونٹس چوری کرنے پر123946روپے جرمانہ، بہاولپور میں5گھریلو صارفین کو8169یونٹس چوری کرنے پر153034روپے جرمانہ اور3 مقدمات د رج، ساہیوال میں7گھریلواورکمرشل صارفین کو14047یونٹس چوری کرنے پر261080 روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں9گھریلو صارفین کو9320یونٹس چوری کرنے پر135000روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج، مظفرگڑھ میں6گھریلوصارفین کو14752یونٹس چوری کرنے پر298910روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں4 گھریلو صارفین کو6911یونٹس چوری کرنے پر112500روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں